مرزا سلیم بیگ چیئرمین پیمرا تعینات

مرزا سلیم بیگ چیئرمین پیمرا تعینات

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے 20ویں گریڈ کے آفیسر مرزا سلیم بیگ کو پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگو لیٹر ی اتھارٹی (پیمرا) کا چیئرمین تعینات کردیا ، ان کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم نے دی ، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق منگل کو وفاقی حکومت نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد انفارمیشن گروپ کے 20گریڈ کے آفیسر مرزا سلیم بیگ کو (پیمرا) کا چیئرمین تعینات کردیا ، ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا لاہور ہائیکورٹ کی جانب ست تقرری کالعدم قرار دیے جانے کے بعد یہ عہدہ خا لی تھا ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہدایت کی تھی وہ مستقل بنیادوں پر چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کرے ۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر سرتاج عزیز کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جس میں معروف وممتاز اور سینئر صحافی حمید ہارون اور عارف نظامی، میا ں عامر محمود ، سیکرٹری وزارت اطلاعات احمد نوازسکھیرا اورجوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھی شامل تھے ،کمیٹی نے تمام تقاضے پورے ہوتے ہوئے وزیراعظم کو چیئرمین پیمرا کی تقرری کیلئے مرزا سلیم بیگ، اویس اسلم علی اور کامران علی کے ناموں پر مشتمل سمری منظوری کیلئے بجھوائی جس کی گزشتہ روز وزیراعظم نے منظوری دی ۔ واضح رہے مرزا سلیم بیگ انتہائی سینئر افسر ہیں اور ان کا شمار قابل و باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے ۔ مرزا سلیم2002سے2010کے دوران پیمرا میں ڈائریکٹر اور ڈی جی عہدہ پر بھی تعینات رہے ، وہ سابق وزیرا عظم بینظیر بھٹو کیساتھ پی آر او کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں ، مرزاسلیم بیگ 2008میں بھی پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں پی آر او ر ہے ۔ وہ موجودہ حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے شعبے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (ڈیمپ)اسلام آباد کے ڈائر یکٹر جنرل کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں ۔ جب ڈان لیکس سکینڈل میں پی آئی او پی آئی ڈی راؤ تحسین کو عہدے سے ہٹایا گیا تو انہیں موجودہ حکومت نے پی آئی او تعینات کردیا تھا۔ مرزاسلیم بیگ پیمرا میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ صحافیوں کیساتھ بھی بہتر رابطے ہیں ۔

سلیم بیگ

مزید :

صفحہ اول -