ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق ، ایک شخص زخمی ، لواحقین و اہل علاقہ کا شدید احتجاج

ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق ، ایک شخص زخمی ، لواحقین و اہل علاقہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر،خبر نگار)شادباغ میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس نے شادباغ کے علاقے میں مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو مشکوک افراد نے گاڑی بھگادی اس پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایک 14 سالہ راہگیر سلیم جاں بحق جبکہ عاطف زخمی ہو گیا۔اس پر جاں بحق نوجوان کے لواحقین اوراہل علاقہ جمع ہو گئے اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی،مظاہرین نے لاش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کردی اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں کا کہناہے راہگیر ہماری نہیں ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے۔
ڈولفن ؍ جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -