وزیر اعلیٰ نے شاد باغ میں ’’ ڈولفن ‘‘کے ہاتھوں لڑکے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ نے شاد باغ میں ’’ ڈولفن ‘‘کے ہاتھوں لڑکے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر،خبرنگار) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شادباغ کے علاقے میں گولی لگنے سے 14سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ جس میں تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جانے کا حکم دیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برتی نہ جائے۔

وزیر اعلیٰ ؍نوٹس

مزید :

صفحہ اول -