جنرل (ر)اسد دورانی خود کو بہت اونچا سمجھتے ہیں، پرویز مشرف

جنرل (ر)اسد دورانی خود کو بہت اونچا سمجھتے ہیں، پرویز مشرف

  

دبئی (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ اسد دورانی خود کو بہت اونچا سمجھتے ہیں ۔ وردی اسلئے پہنی جاتی ہے کہ ملک کیلئے لڑا جائے بھارت کیساتھ پر امن رہنا چاہئے نواز شریف ایٹمی دھماکے کرنے سے ڈر گئے تھے گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنرل ریٹائرڈ اسد دورانی خود کو بہت اونچا سمجھتے ہیں فوج کی وردی اس لئے پہنی جاتی ہے تا کہ ضرورت کے وقت ملک کے لئے جنگیں لڑ سکیں۔ اگر لڑ نہیں سکتے تو فوج میں آتے ہی کیوں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیرکے بارے میں کشمیریوں سے پوچھا جائے میں ہمیشہ اس بات کا خواہاں رہا ہے کہ ہمیں بھارت کے ساتھ پر امن رہنا چاہئے لیکن امن کی خاطر ملکی وقار اور عزت داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا سابق صدر پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ایٹمی دھماکے کرنے سے ڈر گئے تھے ۔

پرویز مشرف

مزید :

صفحہ اول -