قومی اسمبلی کے آخری دوروز، کلثوم نواز حلف نہ اٹھا سکیں
لاہور(صباح نیوز)قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں، لیکن حلقہ این اے 120 سے منتخب رکن قومی اسمبلی سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے اپنی رکنیت کا حلف نہ اٹھاسکیں۔سابق خاتون اول اپنے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے روز ہی الیکشن سے ایک ماہ قبل لندن علاج کیلئے روانہ ہوگئی تھیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی الیکشن مہم میں بھی شرکت نہ کر سکی تھیں۔الیکشن جیتنے کے بعد سے اب تک حلقہ کے عوام اور عوامی نمائندے کے درمیان پیدا ہونیوالے اس خلا کو پورا کرنے کیلئے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔لیگی حلقوں میں بھی اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کئی دہائیوں سے پارٹی کے ساتھ وابستہ کارکنان کا کہنا ہے ن لیگ کا گڑھ کہلانے والے اس حلقہ کے ضمنی الیکشن میں کسی ایسی شخصیت کو منتخب کرانا چاہیے تھا جو حلقہ میں زور پکڑتی تحریک انصاف کی سیاسی طاقت کے سامنے بند باندھنے کیلئے حلقہ کو وقت دے اور ان کے مسائل کے حل میں پیش پیش رہے۔
کلثوم نوازحلف