ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی مستعفی

ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی مستعفی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈبلیو ایم سی) کے 64ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکز ی دفتر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کرنل (ر)مبشر جاوید نے کی۔ اجلا س میں صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر، ایم پی ایے بشریٰ انجم بٹ، ایم پی اے وحید گل ، سپیشل سیکرٹری فنانس سمیت دیگر بور ڈممبران نے شرکت کی۔ ہنگامی اجلاس میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے موضوع کو زیر بحث لایا گیا اور انکا استعفیٰ تمام انتظامی اور قانونی طریقہ کار اختیارکرتے ہوئے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ بلا ل مصطفی سید دو سال تک ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے عہدے پر فائز رہے اور ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔ نئے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی تعیناتی تک جی ایم پلاننگ اور پراجیکٹس نصرت طفیل گل کو ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا اضافی چارج سونپ دیاگیا۔

بلا ل مصطفی

مزید :

صفحہ اول -