نوازشریف کو وعدہ یاد دلانے کیلئے سٹیج کی جانب بڑھنا میری غلطی تھی،ایوب بھٹہ

نوازشریف کو وعدہ یاد دلانے کیلئے سٹیج کی جانب بڑھنا میری غلطی تھی،ایوب بھٹہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) یوم تکبیر کی تقریب کے دوران نوازشریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش میں قیادت کے گارڈز سے مار کھانے والے ایوب بھٹہ نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یونین کونسل 182 سے مسلم لیگ(ن) کاجنرل سیکرٹری ہے۔ میاں نوازشریف نے 2008 ء میں رہائش لے کر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال نہیں ملی تاہم حمزہ شہباز نے 2016 میں مجھ سے درخواست لی تھی۔ایوب بھٹہ نے کہا کہ دراصل غلطی میری تھی ، یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب مجھے اس طرح سٹیج پر نہیں جانا چاہیے تھا تاہم سکیورٹی گارڈز نے جو گھونسے اور مکے مارے وہ مجھے پھولوں اور کلیوں کی طرح لگے ، نوازشریف ،شہبازشریف اور مریم باجی پر میری جان قربان ہے ، میں نوازشریف سے پیار کرتاہوں۔ایوب بھٹہ نے کہا کہ بعدازاں نوازشریف نے مجھے سٹیج پر دوبارہ بلایا اور یقین دہانی کروائی کہ ایک ہفتے میں جلو موڑ میں مجھے گھر لے کر دیں گے۔ایوب بھٹہ نے مزید کہا کہ نوازشریف نے خود میری دستار بندی کی تھی جبکہ میں نے شہبازشریف کی دستاربندی کی تھی۔

ایوب بھٹہ

مزید :

صفحہ اول -