ایئر مارشل (ر) عاصم سلمان کی چیئر مین پی آئی اے تعیناتی کی خبر درست ثابت

ایئر مارشل (ر) عاصم سلمان کی چیئر مین پی آئی اے تعیناتی کی خبر درست ثابت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نعیم مصطفےٰ سے) قومی ایئر لائن پی آئی اے میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کی اندرونی کہانی کی اشاعت کے دوران روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے ایک اور تحقیقاتی سٹوری درست ثابت ہوئی اور ایئر مارشل (ر) عاصم سلمان کو پی آئی اے کا مستقل چیئرمین لگا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ’’پاکستان‘‘ نے 23 مئی سے 29 مئی تک پی آئی اے کارگو میں اربوں روپے کے گھپلوں کی داستان اس کے پس منظر سمیت ہر روز شائع کی جاتی رہی، جس کے بعد چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے استعفیٰ دیدیا اور 25 مئی کو وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈاکٹر اعجاز منیر کو چیئرمین کا عارضی چارج دیا گیا تھا، 26 مئی کی اشاعت میں یہ خبر شائع کی گئی کہ ایئر مارشل (ر) عاصم سلمان کو مستقل چیئرمین پی آئی اے لگائے جانے کا قوی امکان ہے اور اس حوالے سے سمری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ارسال کر دی گئی اور گزشتہ روز یہ خبر بھی درست ثابت ہوئی ۔ وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے آخری اجلاس میں ایئر مارشل (ر) عاصم سلمان کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کئے جانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ واضح رہے کہ ایئر مارشل (ر) عاصم سلمان سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں اور انہیں ہوا بازی کے شعبے میں طویل تجربہ حاصل ہے جبکہ ان کے بھائی اعظم سلمان معروف بیورو کریٹ ہیں اور ان کا نام نگران سیٹ اپ میں بطور چیف سیکرٹری پنجاب لیا جا رہا ہے۔
روزنامہ پاکستان /اعزاز


اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)ایئر مارشل (ر) عاصم سلیمان کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کردیا گیا ، اس سے قبل وہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق ایئر مارشل (ر) عاصم سلیمان کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کردیا گیا ہے ۔ وفاقی کابینہ نے ایئر مارشل (ر) عاصم سلیمان کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ ایئرمارشل (ر)عاصم سلیمان ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -