سمبڑیال میں عوامی منصوبوں کی تکمیل ،رانا شمیم احمد نے دل جیت لئے،حبیب اللہ شیخ

سمبڑیال میں عوامی منصوبوں کی تکمیل ،رانا شمیم احمد نے دل جیت لئے،حبیب اللہ ...

  

سمبڑ یال(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ(ن) کے پی پی44سے امیدوارحبیب اللہ شیخ نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خاں حلقہ این اے112 کے دیرینہ مسائل سوئی گیس،سڑکیں،گلیاں اور سیورج جیسے اہم منصوبوں کو مکمل کر کے صحیح معنوں میں حق نما ئند گی ادا کر رہے ہیں اور اگر ہر حلقہ میں را نا شمیم جیسے لیڈر کا انتخاب ہو تومسلم لیگ (ن) کا کو ئی جما عت مقا بلہ نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ حبیب اللہ شیخ نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے مطابق این اے 76 سمبڑ یال کی نما ئند گی کر نے کا حق نیا پاکستان بنا نے کا دعوی کر نیوالی جماعت میں شمو لیت کرنیوالے دوستوں کو بھی ملا مگر انہوں نے دیرینہ مسائل پر کوئی تو جہ نہ دی۔انہوں نے کہا کہ سمبڑ یال میں اربوں رو پے کے تر قیا تی منصو بو ں پر کام جاری ہے جس کا کر یڈ ٹ را نا شمیم جیسے عظیم لیڈر کو جا تا ہے ۔حبیب اللہ شیخ نے کہا کہ میرے دروازے ہر انسان کے لئے کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ25جو لائی 2018 ء کا الیکشن بھی مسلم لیگ(ن) بھا ری اکثر یت سے جیتے گی۔

حبیب اللہ شیخ

مزید :

صفحہ اول -