ن لیگ کے ایم پی اے علی اصغر منڈا کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

ن لیگ کے ایم پی اے علی اصغر منڈا کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

  

لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان کی یکم جون کو لاہور آمد پر باقاعدہ اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا اور تحریک انصاف کی قیادت میں رابطہ ہوا اور انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔ یکم جون کو عمران خان کی لاہور آمد پر علی اصغر منڈا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علی اصغر منڈا تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔علی اصغر منڈا نے 2013ء میں آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر (ن)لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

علی اصغرمنڈا

مزید :

صفحہ اول -