8اضلاع کی حلقہ بندیا ں منسوخ ، آبادی کے تناسب سے حلقہ بندیاں کی جائیں : اسلام آباد ہائیکورٹ

8اضلاع کی حلقہ بندیا ں منسوخ ، آبادی کے تناسب سے حلقہ بندیاں کی جائیں : اسلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر،این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن پاکستان کو از سر نو قواعد کے مطابق ان اضلاع میں حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیدیا۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے حلقہ بند یو ں کیخلاف 40 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت کی جانب سے جن اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی گئی، ان میں بہا و لپو ر ، رحیم یار خان، جھنگ، جہلم، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لوئر دیر اور بٹگرام شامل ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا نئی حلقہ بندیاں کرتے ہو ئے ہر نشست پر آبادی کا تناسب مد نظر رکھا جائے۔خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلقہ بندیوں کیخلاف 108 درخواستیں زیر سماعت ہیں ،واضح رہے ای سی پی کی جانب سے 5 مارچ کو نئی حلقہ بندیاں متعارف کرائیں گئیں تھی، جس پر پارلیمانی کمیٹی سمیت مختلف سیاسی جما عتو ں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے پارلیمانی کمیٹی کو بذریعہ مراسلہ آگاہ کیا تھا وہ حلقہ بندیوں کے معاملے میں مدا خلت سے گریز کریں۔اس مراسلے پر تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا ہم ای سی پی کو صرف مشورے کے ذریعے حلقہ بند یوں کے نقائض بتانا چاہتے ہیں تاکہ ای سی پی کا کام مزید آسان ہو جائے اس معاملے پر بھی سپریم کورٹ جائیں گے۔صاحبزادہ نذیر سلطان نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے ہی قوانین کے منافی کام کررہی ہے، جس نے جھنگ میں ان کے حلقے این اے 90 کو ‘برباد’ کردیا۔اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا تھا یہ حقیقت ہے پارلیمنٹرینز ای سی پی کو ہدایت جاری نہیں کر سکتے لیکن بطور اسٹیک ہولڈرز ہم رائے یا سفارشات تو پیش کرسکتے ہیں تاہم ای سی پی فیصلہ کرے کہ ان سفارشات کو قابل غور سمجھا جائے یا نہیں ۔ جماعتِ اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے احتجاج کیا تھا الیکشن کمیشن نے لوئر دیر میں ان کے حلقے کو بھی تبدیل کردیا۔دوسری طرفلیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیا ں کالعدم قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجو ع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں ہائیکورٹ کے دائرہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔جیو نیوز کے مطابق ملک کے 8اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ،اس حوالے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہائیکورٹ کے دائرہ کار کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔