آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 7روپے فی لٹراضافے کا امکان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 7روپے لیٹرتک اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 20 پیسے اضافے کا امکان ہے تاہم قیمت میں اضافے کاحتمی فیصلہ اوگراکی سمری پر حکومت کرے گی۔جس کا اعلان 31مئی کی شام کو کیا جائیگا۔