متحدہ مجلس عمل کا میدوار وں کے چناؤ کیلئے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل

متحدہ مجلس عمل کا میدوار وں کے چناؤ کیلئے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل

  

لاہور(آئی این پی) متحدہ مجلس عمل نے امیدواروں کے چنا ؤ کیلئے مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کا سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں سینیٹر سراج الحق، پروفیسر ساجد میر، علامہ ساجدعلی نقوی، پیر اعجاز احمد ہاشمی شامل ہیں۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ صوبائی اور ضلعی بورڈز کی سفارشات پر امیدواروں کے چنا ؤکا فیصلہ کرے گا اور5جون تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی جائے گی جبکہ ایم ایم اے ا نتخابات میں دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرے گی۔ امیدواروں کے چنا ؤاور اتحاد کے لائحہ عمل کیلئے سپریم کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔

ایم ایم اے/پارلیمانی بورڈ

مزید :

رائے -کراچی صفحہ اول -