کرپشن الزامات ،ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی بر طرف

کرپشن الزامات ،ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی بر طرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی کو بر طرف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف ہوا تھا جس پر تحقیقات جاری ہیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی کو برطرف کردیا ہے۔ بے ضابطگیوں اور کرپشن سامنے آنے پر بلال مصطفی بیرون ملک فرار ہو گئے تھے جہاں سے انہوں نے استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال مصطفی کے پاس آسٹریلیا کی شہرت بھی ہے تاہم وہ بغیر بتائے ملک سے فرار ہوئے، جس پر کارروائی ہو گی۔
بلال مصطفی