جمرود قبائلی عمائدین کا پولیس نظام کی بحالی کیخلاف پولیو مہم سے مکمل بائیکا ٹ کا اعلان

جمرود قبائلی عمائدین کا پولیس نظام کی بحالی کیخلاف پولیو مہم سے مکمل بائیکا ...

  

جمرود(نمائندہ خصوصی) جمرود ٗقبائلی عمائدین نے پولیس نظام کی بحالی کے خلاف پولیو مہم سے مکمل بائیکا ٹ کا اعلان کردیا ۔ جمرود پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا گرینڈ آلائنس کے مشران ملک صلاح الدین آفریدی ، ملک پرویز، ملک نصیب شاہ ،ملک سیماب ، ملک زیور جان و دیگرنے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ جات میں پولیس نظام نا قابل قبول ہے کیوں کہ پولیس اہلکار پہلے سے لُوٹ مار اور کرپشن میں ملوث ہے۔ قبائلی مشران نے کہاقبائلی علاقوں میں28ہزار سے زائد خاصہ دار فورس اور لیویز کے اہلکار موجود ہے جنہوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے علاقے میں امن وامان کی فضاء قائم کی ہے مگراب لوٹ مار کیلئے پولیس اہلکاروں کو قبائلی علاقہ جات میں تعینات کئے جارہے ہیں جو کہ قبائلی عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ مقامی مشران نے کہاکہ اگر قبائلی علاقہ جات میں پویس فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تو قبائلی عوام پولیو سے مکمل بائیکاٹ کریں گے اور منظور پشتین کی طرح نہ ختم ہونے والا احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی روایات کو بر قرار رکھا جائیں اوراس سلسلے میں قبائلی عمائدین کے ساتھ مشاورت کی جائیں ۔ ملک سیماب آفریدی نے کہا کہ یہاں پر پہلے سے بہترین نظام موجود ہے اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمجھ سے بالا تر ہے ،اس صورت میں ہزاروں منظور پشتین پیدا ہونگے جسکی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے گذشتہ روز پشاور میں اسمبلی گیٹ کے سامنے مظاہرین پر پولیس اہلکاروں کی تشدد کی بھر پور مذمت بھی کی۔

مزید :

رائے -کراچی صفحہ اول -