ایم ایم اے میں شامل دینی جماعتیں متحد ہیں : مولانا جمال الدین

ایم ایم اے میں شامل دینی جماعتیں متحد ہیں : مولانا جمال الدین

  

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) متحدہ مجلس عمل ملاکنڈ کے ضلعی صدر اور نامزد اُمیدوار صوبائی اسمبلی شیخ القرآن مولانا جمال الدین نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل میں شامل دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور انشاء اﷲ عام انتخابات میں بھر پور تیاری اور قوت کیساتھ میدان میں اُتریں گے ۔ ایم ایم اے دور حکومت میں ضلع ملاکنڈ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جس میں ملاکنڈ تھری پاؤر پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔ ملاکنڈ کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ ملاکنڈ میں تین بجلی گھروں کے باوجود لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مذید بڑھایا گیا ہے جو کہ ظلم و انصافی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات خیر الرحمان ، تحصیل کونسلر قاضی رشید احمد ، رحمانی گل اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھیں ۔ مولانا جمال الدین نے کہا کہ ملاکنڈ میں بجلی لوڈشیڈنگ کاکوئی جواز نہیں بنتا۔ رمضان کے مقدس مہینے اور شدید گرمی میں بد ترین لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے عوام کی زندگی آجیرن بنا دی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی اعلانات محض سیاسی وعدے اور اعلانات ہیں ۔ مولانا جمال الدین نے کہا کہ ملاکنڈ کے منتخب ممبران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جس کے جواب میں عوام انہیں عام انتخابات میں مسترد کردیں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -