الائیڈ بینک جہانگیرہ کے کسٹمرز کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب

الائیڈ بینک جہانگیرہ کے کسٹمرز کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان) نو سر باز الائیڈ بینک جہانگیرہ کے کسٹمر کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکال کر لے گئے۔متاثرہ شخص کے ساتھ بینک عملے کا رویہ بھی عدم تعاون اور غیر مناسب ۔متعلقہ حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق موضع جلبئی صوابی کے کفایت کا اکاؤنٹ الائیڈ بینک جہانگیرہ میں تھا جن کو چند روز قبل ایک نمبر سے فون آیا کہ ہم بینک سے بات کر رہے ہیں اور آپ کا اکاؤنٹ فنگر پرنٹ پر ٹرانسفر کرنا ہے لہذا اپنا اکاؤنٹ نمبر و غیرہ دے دیں سادہ لوح کفایت نے بھی ایسا ہی کیا ۔مگرجب وہ اگلے روز اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کے لیے آیا تو بینک عملے نے اسے بتایا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے ساری رقم آن لائن نکل چکی جس پر اس کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی اور وہ سکتے میں آگیا۔بعد ازاں اس نے وہ نمبر جس سے اسے کال آئی تھی بمعہ ایک درخواست کے مذکورہ بینک میں جمع کروائی ۔مگر جب تین دن بعد بے چارہ کفایت جب بینک آیا تو بینک منیجر نے یہ کہ کر نکال دیا کہ روز روز ہمیں آکر پریشان نہ کریں جس پر انکی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ۔واضح رہے کہ الائیڈ بینک جہانگیرہ کا عملہ اپنے غیر مناسب رویہ کی وجہ سے کافی مشہور ہے اور یہی وجہ ہے کہ آئے روز کسٹمرز اپنے اکاؤنٹ دوسرے بینکوں کو ٹرانسفر کرتے رہتے ہیں ۔متاثرہ شخص اور جہانگیرہ کے عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پتہ لگایا جائے کہ یہ رقم کب اور کہاں کس طرح سے نکالی گئی۔اور کسٹمرز کو اس حوالے سے تحفظ دیا جائے۔بینک کے عملے نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ اس طرح کی کالز اگر کوئی اپنے آپ کو بینک کا نمائندہ یا اساس اداروں کا فرد ظاہر کر کے اکاؤنٹ نمبر وغیرہ مانگے تو ہرگز نہ دیں۔