مہمند ایجنسی ، غلنئی بازار میں مقامی افرد کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند ایجنسی ، غلنئی بازار میں مقامی افرد کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، غلنئی بازار میں مقامی لوگوں کا بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے کے دوران پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن منتشر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی غلنئی بازار میں مقامی لوگوں نے ماہ رمضان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ بند رکھا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ اس مقدس ماہ بھی بجلی کی غیر منصفانہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیدنگ کا دورانیہ بڑھا یا گیا ہے۔ جس سے پورے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوئی ہے۔ گھریلوں ضروریات کیلئے خواتین پرانے زمانے کی طرح سینکڑوں گز گہرے کنوؤں سے ڈول اور رسی کے ذریعے پانی نکالنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ مساجد میں وضو کرنے کیلئے پانی نہیں ہے۔ بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مچھروں کا بہتات ہے جس سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -