شانگلہ سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2 گرفتار

شانگلہ سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ پولیس کی چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام۔الپوری ماچاڑ چیک پوسٹ پر ڈی ایس پی الپوری سرکل امجد علی خان کی ہدایت پر ناکہ بندی ۔موٹر کار سے ساڑھے تین کلوسے زائید چرس بر امد۔دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈی ایس پی سرکل الپوری امجد علی خان کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ الپوری کے ایس ایچ او حبیب سید کی سربراہی میں بھاری نفری کی ماچاڑ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی گئی ۔ بشام سے مینگورہ جانے والی ٹوڈی موٹر کار نمبرAD.3999 کی تلاشی لی گئی جس میں اطلاع کے مطابق ساڑھے تین کلو سے زائید چرس بر امد کی گئی ۔ تھانہ الپوری کے محرر حاجی محمد عارف نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق پیپلئی میرہ سے ہے جنھوں نے یہ چرس مینگورہ سمگل کرنے تھے جس پر پولیس تھانہ الپوری نے کاروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنا دی ۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد رحیم اور ہدایت اللہ ساکنان پیپلئی میرہ بشام کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔