مردان ،خواتین کے تنازعہ پر چچا زاد بھائی قتل

مردان ،خواتین کے تنازعہ پر چچا زاد بھائی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)پارہوتی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چچازاد بھائیوں کے ہاتھوں ایک شخص گھر کے قریب جان بحق ہوگیا واقعہ مستورات کے تنازعے پر پیش آیا ،ملزمان آلہ قتل اور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرارہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق محلہ نورمن خیل میں عوامی حجرہ کے قریب ملزمان تین بھائیوں خورشید ،زمان ،جمشید پسران تاج محمد ساکن کٹہ خٹ رستم نے اندھادھند فائرنگ کرکے اس وقت اپنے چچازاد بھائی 46سالہ یوسف ولد نورمحمد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا جب وہ گھر کے قریب رکشے سے اتررہاتھا ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم آلہ قتل اورموٹرسائیکل جائے وقوعہ پر چھوڑ دی جسے پولیس نے تحویل میں لے لیں ۔