افغان حکومت کی طرف سے فاٹا انضمام پر ردعمل افسوسناک ہے : جماعت الدعوۃ

افغان حکومت کی طرف سے فاٹا انضمام پر ردعمل افسوسناک ہے : جماعت الدعوۃ

  

چارسدہ (بیور و رپورٹ)چارسدہ میں جماعت الدعوہ کے زیر اہتمام فاٹا انضمام کی خوشی میں ریلی ۔ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی منظور پشتین کی طرح لوگوں میں نفرت کا بیچ بو رہے ہیں۔ افغانستان کی طرف سے فاٹا انضمام پر رد عمل افسوسناک ہے ۔ بلو چستان کے پختونوں کو بھی کے پی میں ضم کرکے پختونوں کا ایک وحدت بنایا جا ئے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوہ کے زیر اہتمام فاروق اعظم چوک چارسدہ میں فاٹا انضمام کے حوالے سے اظہار تشکر ریلی منعقد کی گئی ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے جماعت الدعوہ کے ضلعی امیر سلمان حیات، متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی ، ناظم غنڈہ کرکنہ شکیل احمد ، ناظم ملکا ڈھیر جہانزیب اور دیگر نے فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ فاٹا انضمام سے فاٹا کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی اور ایف سی آر کے کالے قانون سے نجا ت پا کر فاٹا کے عوام شفاف عدالتی نظام سے اب مستفید ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے ثمرات ہر قبائلی کو گھر کے دہلیز پر ملیں نگے ۔ 70سالہ محرومیوں کا آزالہ کیا جائیگا اور فاٹا میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور دورہ شروع ہو گا ۔ مقررین نے محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان پر الزام لگا یا کہ دونوں رہنماء منظور پشتین کی طرح عوام میں نفرت پھیلا رہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان کو اسلام کی بجائے اسلام آباد کی فکر لگی ہوئی ہے جبکہ محمو د خان اچکزئی فاٹا کے عوام میں سیاسی شغور کے خلاف ہیں ۔ مقررین نے گزشتہ روز پشاور میں جے یو آئی کے کارکنوں کی ہلڑ بازی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جے یو آئی کے کارکنوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسمبلی ہال کے سامنے احتجاج کیلئے بلا کر عوام کے املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے فاٹا انضمام پر رد عمل افسوسناک ہے ۔ بلو چستان کے پختونوں کو بھی کے پی میں ضم کرکے پختونوں کا ایک وحدت بنایا جا ئے

Back to Conversion Tool

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -