انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکنڈ ٹرم کے امتحانی شیڈول کا اعلان

انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکنڈ ٹرم کے امتحانی شیڈول کا اعلان

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور نے ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (سیکنڈ ٹرم2018 ) کے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جوکہ 8 اگست 2018 سے منعقد کئے جائینگے۔ اس سلسلے میں امتحانی داخلہ فارم اور فیس ،خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کے کنٹرولر آف امتحانات کے دفتر میں نارمل فیس کے ساتھ 1845 روپے28 جون 2018 تک، لیٹ فیس کے ساتھ 2065 روپے 5 جولائی 2018 تک ، ڈبل فیس کے ساتھ 3215 روپے 12 جولائی 2018 تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ 4585 روپے 19 جولائی 2018 تک جمع کرانے ہونگے۔ اس امر کااعلان خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -