راؤ انور کو جیل منتقل کیا جائے، نقیب اللہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواسٹ

راؤ انور کو جیل منتقل کیا جائے، نقیب اللہ کے والد کی سندھ ہائیکورٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان نقیب اللہ کے والد نے واقعے میں ملوث سابق پولیس افسر راؤ انوار کو گھر سے جیل منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔منگل کونقیب اللہ کے والد محمد خان نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملیر کینٹ کے علاقے میں راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دے کر ملزم کو رکھا گیا ہے جو غیر قانونی ہے، محکمہ داخلہ نے بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے راؤ انوار کو اس کے گھر میں رکھا ہوا ہے۔نقیب کے والد نے عدالت سے درخواست کی کہ راؤ انوار کے سب جیل میں رکھے جانے کو کالعدم قرار دیا جائے اور ملزم کو جیل منتقل کیا جائے، درخواست میں محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، آئی جی جیل خانہ جات، ایس ایس پی سینٹرل جیل اور راؤ انوار کو فریق بنایا گیا ہے۔ بعدازاں عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ کے والد نے کہا کہ وہ نہ نقیب کو بھول سکتے ہیں اور نہ اس کے خون کا سودا کرسکتے ہیں۔اگر راؤ انوار طاقت ور ہے تو میں بھی محنت کش ہوں۔اس موقع پر گرینڈ جرگہ کے رہنما سیف الرحمان نے کہا کہ ہم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے، درخواست میں راؤ انوار کا گھر سب جیل بنانے کو چیلنج کیا ہے۔