منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات

منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین نے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمامجدرحمان ساکن باڑہ کوتھانہ ٹوپی صوابی نے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے تین کلوگرام چرس برآمدکی تھی اس موقع پرملزم کی وکیل نے عدالت کوبتایاکہ ملزم پرپوڑیاں بناکرمنشیات فروشی کاالزام عائد کیاگیاہے جبکہ جومال مقدمہ عدالت میں پیش کیاگیااس کے تحت چرس ایک ٗ ایک کلوکے پیکٹوں کی شکل میں تھی جس سے تضادظاہرہوتاہے لہذادرخواست گذار کوضمانت پررہا کیاجائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔

B

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -