پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ،لخکر خان

پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ،لخکر خان

  

مردان(بیورورپورٹ) تحریک انصاف حلقہ پی کے 52کے متوقع امیدوار لخکرخان نے کہاہے کہ ہماری حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے اداروں کو استحکام اور غریب عوام کو سیاسی شعور دیا دوبارہ اقتدارمیں آکر باقی ماندہ مسائل حل کریں گے وہ باڑی چم میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے لخکرخان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے کرپشن اورلوٹ مار کے نظام کو ہمیشہ کے لئے دفن کرکے میرٹ اورقانون کی بالادستی پر مبنی نظام رائج کیا پانچ سال میں اداروں کو سیاسی چنگل سے آزادی دی انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوں گے اور چاروں صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی لخکرخان نے مزید کہاکہ عوام سیاسی مداریوں کی باتوں میں نہ آئیں اورعمران خان کے ہاتھوں میں مضبوط کرکے ملک کی ترقی اور استحکام کا ساتھ دیں۔

Back

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -