ڈپٹی کمشنر چارسدہ کا سرڈھیری بازار غنی خان روڈ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر چارسدہ کا سرڈھیری بازار غنی خان روڈ کا دورہ

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر 1-چارسدہ عنایت اللہ نے سرڈھیری بازار اور غنی خان روڈ کا دورہ کیا ۔ اور بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی اور نرخ ناموں کو چیک کیا ۔ انہوں نے 6قصابوں کو گوشت مہنگا فروخت کرنے پر گرفتار کیا اور لاک اپ میں بند کیا۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مہم آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ عوام کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء دستیاب ہوسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -