کوہاٹ انتظامیہ کی پانی کے پائپ لائنز کو نقصان پہنچانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کی ہدایت

کوہاٹ انتظامیہ کی پانی کے پائپ لائنز کو نقصان پہنچانے والوں کیساتھ سختی سے ...

  

کوہاٹ (بیورورپورٹ)ضلع کوہاٹ میں آبنوشی کے منصوبوں کی سیفٹی اور سیکورٹی سے متعلق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزاہ سمیع اللہ کی زیر صدارت ڈی سی کیمپ آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں دوسروں علاوہ متعلقہ محکموں کے حکام کے علاوہ مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں خراب ٹیوب ویلوں کو فعال کرنے کے معاملات بھی زیر غور آئے اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے آبنوشی کے منصوبوں کی سیفٹی اور سیکورٹی کے لئے بلاتاخیر قابل عمل پلان تیار کریں۔اجلاس میں پائپ لائنوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے اور پینے کے پانی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے فوری طورپر نمٹنے کے لئے ویلیج/نیبیرہوڈ کونسلز کی سطح پرکمیٹیاں بنانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر سمیع اللہ کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر مختصر عرصے میں 44غیر فعال آبنوشی کے منصوبوں کو فعال بنادیا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات خوشحال گڑھ اور استرزئی کے علاقوں میں پینے کے پانی کاسنگین مسئلہ حل کرکے وہاں کے منصوبوں کوبھی فعال کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہے۔دریں اثناء انہوں نے بلی ٹنگ اورگمبٹ میں گرانفروشی پر 2قصائیوں کو گرفتار کر جبکہ پھل اور سبزی فروشوں کو موقع پر جرمانہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -رائے -