کراچی ،پی ایس کیو سی اے کی بچت بازاروں میں کارروائیاں

کراچی ،پی ایس کیو سی اے کی بچت بازاروں میں کارروائیاں

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈئریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے خصوصی احکامات پر پی ایس کیو سی اے کی ٹیم نے کراچی شہر کے مختلف بچت بازاروں اور چیز ڈپارٹمنٹل اسٹورپر چھاپہ مارا ور کئی برانڈ کی کھانے پینے کی اشیاء کو چیک کیا جن میں جوسز، کولڈڈرنگ ، کوکنگ آئل بناسپتی گھی اور دوسری اشیاء شامل تھیں۔جن اشیاء کے سیمپل ٹیسٹ کئے گئے ان میں میزان برانڈ سن فلاور آئل وبناسپتی گھی میسرز: PTML ، کراچی، پیور برانڈ کوکنگ آئل و بناسپتی گھی میسرز: پاکستان آئل ملز، حیدرآباد، مینگو، اورینج اور مکس فروٹ اسکواش اور مینگو برانڈ سنتھیٹک سرکہ میسرز: مچلز فروٹ فارمز، اوکاڑہ شامل تھے جوکہ ٹیسٹ میں معیاری ثابت ہوئے اور تیز برانڈ چائے کی پتی میسرز: کوہ نور پریمیئم کی رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ آملہ کوکنگ آئل میزان برانڈ بناسپتی، نیشنل سرکہ، شیزاں اوریج اسکوائش اور فروٹو کا ایپل جوس غیر معیاری ہونے پر کمپنیز کو موقع پر نوٹسز جاری کئے گئے اور اسٹال سے اشیاء کو ہٹا دیاگیا۔جبکہ کچھ برانڈ جن میں کاربونیٹڈ بیوریجز، نمک، بسکٹ، پینے کے پانی کی بوتلیں، ٹی وائٹنر اور مصالحہ جات کو مزید ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیاگیا عوام کو مشورہ دیاگیا ہے کہ غیر معیاری اشیاء کی روک تھام کے لئے PSQCAکے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائے اور اپنی شکایات PSQCAکے ٹول فری نمبر 08008000پر کی جائیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -