خوشحالی بینک نے گرین آفس سرٹیفیکیشن حاصل کر لی

خوشحالی بینک نے گرین آفس سرٹیفیکیشن حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے حال ہی میں WWF-Pakistan کی جانب سے اپنے ہیڈ آفس میں پائیدار ماحولیاتی طریقوں پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں پر گرین آفس سرٹیفیکیشن کا اعزاز حاصل کیا۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے اس پروگرام میں اکتوبر 2017 میں شمولیت اختیار کی اور چھ ماہ کے اندر سرٹیفیکیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس وقت کے دوران خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے WWF-Pakistan ٹیم کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کیا تاکہ وہ مؤثر اقدامات انجام دے سکیں جو بجلی، پانی اور کاغذجیسے وسائل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کرکے دفتر میں کاربن کے ا ثرات کو کم کرے۔ اس سرٹیفیکیشن کے لئے توانائی کی کھپت میں کمی، فضلہ کے انتظام کے طریقوں میں بہتر ی اور تربیتی سیشن کے ذریعے استحکام اور ماحولیاتی تحفظ پر عملدرآمد کے بارے میں شعور بڑھایا گیا ۔ اس سلسلے میں کئی جدید طریقے بھی متعارف کروایے گئے۔سرٹیفیکیشن کا اعزاز WWF-Pakistan کی گرین آفس آڈٹ ٹیم نے گہرے معائنہ کے بعد دیاجس نے دفتر میں پائیدار ماحولیاتی طریقوں اور ان سے مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا۔گرین آفس سرٹیفیکیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر خوشحالی مائیکروفنانس بینک ، غالب نشتر نے کہا "گرین آفس سرٹیفیکیشن خوشحالی بینک کی ماحول کومحفوظ بنانے کی کوششوں کا اعتراف ہے ۔ عملے کے شعور میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ وہ دفتر کے باہر بھی اس پر عمل پیرا ہوسکیں۔"گرین آفس WWF-Pakistanکا ایک ایسا پروگرام ہے جس کا مقصد قدرتی وسائل کی کھپت میں کمی، ماحولیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات کو فروغ دینے اور ماحول کے بارے میں شعور بڑھانا شامل ہے۔پہلے آڈٹ کا اسکور آفس کے توانائی کے تحفظ کے لئے اقدامات، فضلہ میں کمی، ری سائیکلنگ اور شعور کے پروگراموں کے طریقوں پر مبنی ہوتا ہے ۔WWF-Pakistan گرین آفس سالانہ آڈٹ منعقد کرتا ہے تاکہ اس بات کی یقین دہانی ہو سکے کہ تمام نافذ شدہ طریقوں کی حقیقی روح سے پیروی کی جارہی ہے اور کاربن کے اثرات کی کمی میں بہتری کے لیے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔خوشحالی مائیکروفنانس بینک ماحولیاتی تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور مختلف جگہوں پردرخت لگانے کی سرگرمیوں، عملے کے شعور میں اضافہ کی سرگرمیوں، پالیسیوں اور طریقہ کار میں مؤثر تبدیلیوں کے ذریعہ ماحولیا تی تحفظ کو فروغ دیتا ہے ۔


Back