میزو نے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن جاری کر دیا

میزو نے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن جاری کر دیا

  

کراچی (پ ر) کنزیومر الیکٹرانکس اور سستے موبائلز میں صنعتی موجد میزو نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن Flyme OS7 جاری کر دیا ہے۔ میزو نے Flyme OS7 میں یوزر انٹرفیس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے بعض سمارٹ فیچرز بالخصوص چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی اور دیگر بہت سی خصوصیات شامل کی ہیں۔ یہ نیا آپریٹنگ سسٹم نئے موبائل فونز میں دستیاب ہوگا جبکہ بہت سی پرانی ڈیوائسز کو بھی اس پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ Flyme OS7 تقریباً 300 سے زائد نئے فنکشنز اور 1300 آپٹمائزیشنز پر مشتمل ہے۔ میزو نے نئے فیس ان لاک کے لئے لانچر میں معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ میزو سمارٹ فونز میں فنگر پرنٹ ریڈرز کی طرح تیزی سے 0.1 سیکنڈ میں کام کرتا ہے۔ کیمرے بھی اضافی اپ ڈیٹس حاصل کریں گے جس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی بیوٹی موڈ) کے ساتھ بغیر دھبوں کے سکن کو درست کیا جا سکتا ہے اور یہ عمر، عوامل اور سکن کی قسم کی بنیاد پر بذات خود ایڈجسٹ ہوگی جو فوری طور پر کام کرے گی لہذا صارفین اسے ویڈیو کالز میں بھی استعمال کر سکیں گے۔ ایک انتہائی قیمتی خصوصیت ’’فیس بیک ٹریک‘‘ ہے جس میں کیمرہ متعدد تصاویر لیتا ہے اور صارف کو ہر چہرے کیلئے بہتر اظہار کے انتخاب کے قابل بناتا ہے۔ اے آئی تھیم OneMind v2.0 کے ساتھ کام کر رہا ہے جس میں صارف کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے زیادہ بہتر کام کر رہا ہے اور عمومی طور پر صارف کے تجربہ کو بڑھاتا ہے۔Flyme OS7 ایپلی کیشن کو ایک چھوٹی فلوٹنگ ونڈو پر چلا سکتا ہے جو بعض ایپلی کیشنز کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ کے تجربہ کو بہتر بنائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -