پیپلز پارٹی کو حقیقی کام کرنا ہی نہیں تھا،خرم شیر زمان

پیپلز پارٹی کو حقیقی کام کرنا ہی نہیں تھا،خرم شیر زمان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو دوبار اقتدار ملا لیکن انہوں نے سندھ کے عوام کے ووٹوں کی کوئی قدر نہیں کی۔ پیپلز پارٹی کی کارکردگی صفر رہی اورصوبے میں سینکڑوں منصوبے نامکمل چھوڑ دئیے گئے کیونکہ پیپلز پارٹی کو حقیقی کام کرنا ہی نہیں تھا۔ صرف نام کمانا تھا۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی میں پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداران و کارکنان سے بات چیت کے دوران کہیں۔ اس موقعے پر پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر صائمہ ندیم، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کراچی شہزاد قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائے گئے کروڑوں کے بجٹ منظور ہوئے ، اس کے باوجود کوئی کام مکمل نہیں کیا گیا۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے سڑکوں اور عمارات کی تعمیر کے ایک سو پچاس کے قریب منصوبے اب تک نامکمل ہیں۔ تعلیم،صحت،اقلیتی اموراورکھیل کے بھی درجنوں منصوبے مکمل نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غور کرنا ہوگا کہ کوئی سیاسی پارٹی کیوں اقتدار حاصل کرنے کے بعد کوئی کام نہیں کرتی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -