سانحہ بلدیہ کے متاثرین کے ساتھ دعوتِ افطار آج ہوگی

سانحہ بلدیہ کے متاثرین کے ساتھ دعوتِ افطار آج ہوگی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے تحت بدھ 30مئی کو شام 6بجے فاران کلب میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کے مہمانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ہوں گے۔ اس مو قع پر متاثرہ خاندانوں میں راشن اور بچوں میں عید الفطر کے کپڑے اور دیگر تحائف بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ پبلک ایڈ کمیٹی کی جانب سے سانحہ کے متاثرین اور شہداء کے لواحقین کو افطارمیں شر کت کی دعوت دی گئی ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ نماز عصر فاران کلب کی مسجد میں ادا کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -