مظفرآباد،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے عید سستے بازار کا افتتاح کر دیا

مظفرآباد،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے عید سستے بازار کا افتتاح کر ...

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے عید سستے بازار کا افتتاح کر دیا عوام کو ضر ورت کی تمام اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی،عیدسستے بازارکی افتتاحی تقریب مٹن مارکیٹ اپراڈہ میں منعقدہوئی، تقریب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول ،مسلم لیگ ن سٹی یوتھ ونگ کے صدر ارم قریشی،مجسٹریٹ سجادشاہ،سید شکیل گیلانی،چیف آفیسر سیدمقصود کاظمی،جمیل افغانی ودیگر نے شرکت کی،خواجہ اعظم رسول نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی قیادت اور وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی رہنمائی میں میونسپل کارپوریشن عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔عیدسستے بازارکامقصد یہ ہے کہ عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام اشیاء ضروریہ مناسب انراخ کے ساتھ میسر آسکیں ۔اس سے عوام کو سہولت ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن شہرمیں عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -