عمران خان 3حلقوں سے الیکشن لڑینگے ، پی ٹی آئی 130نشستیں جیتے گی : عامر کیانی

عمران خان 3حلقوں سے الیکشن لڑینگے ، پی ٹی آئی 130نشستیں جیتے گی : عامر کیانی

  

راولپنڈی(سید گلزارساقی سے)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدرعامر کیانی نے پارٹی سربراہ عمران خان کے راولپنڈی سمیت ملک کے تین حلقوں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ امیدواروں کاحتمی اعلان31 مئی پارلیمانی اجلاس کے بعد کیاجائے گا، آمدہ عام انتخابات میں پارٹی130سے زائد سیٹوں سے کامیابی حاصل کرے گی، ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز شمالی پنجاب تنظیم کی میڈیا تنظیم کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزازمیں منعقدہ افطارپارٹی کے دوران روزنامہ’’پاکستان ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، اس موقع پر شمالی پنجاب کے سیکرٹری جنرل عطاء اللہ شادی خیل، سیکرٹری اطلاعات قاضی احمد اکبر، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری مصدق گھمن سمابیہ طاہر اور دیگر بھی موجودتھے، عامر کیانی کا کہناتھاکہ عمران خان راولپنڈی کے حلقہ این اے61کے علاوہ میانوالی اور کراچی سے الیکشن لڑیں گے جبکہ حتمی امیدواروں کافیصلہ31 مئی کوعمران خان کی سربراہی میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے کرناہے، اور پارٹی امیدوار کی کامیابی کیلئے تمام رہنماء اور کارکن اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کارلائیں گے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت کے باعث بڑی پارٹیوں کے سیاسی رہنماء اور ممبران ا سمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں لیکن ان کو عام انتخابات میں ٹکٹوں کی فراہمی کا کوئی وعدہ نہیں کیاگیا ،عام انتخابات کیلئے تمام ٹکٹ مکمل میرٹ پر دیے جائیں گے،پارٹی کی طرف سے100روزکا پلان عمران خان کی قابلیت اور ان کے مقاصد کا ترجمان ہے جس پر عمل درآمد کیاجائے گااور عوام کو سہولیات کی فراہمی ا ولین ترجیح ہے ،چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہماراتھا ہم انہیں لے کر آئے ہیں اور آنے والے عام انتخابات میں130 سے زائد نشستوں کا کامیابی حاصل کریں گے، سندھ میں ابھی بھی زرداری کا اثر ہے ،زرداری اور بیٹا ایک جیسے ہیں ، راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ساتھ دونشستوں پر کمپرومائیزکیاجائے گا وہ سیٹیں قومی کی ہوں گی یا ایک صوبائی کی اس کا فیصلہ وقت آنے پر کیاجائے گا، ایک سوال کے جواب میں عامر کیانی کا کہناتھاکہ اگرشیخ رشید احمد کو ناہال قراردیاگیا تو وہ الیکشن کیسے لڑیں گے ، ہم نے بھی تیاری کررکھی ہے امید ہے کہ پھر بھی ایک سیٹ شائیددیناپڑے ہم ان کیلئے دعاگوہیں عدالت سے سرخروہوں گے،۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -