کلرسیداں امتحان دینے کیلئے جانیوالا طالب علم ٹریفک حادثے میں شدیدزخمی

کلرسیداں امتحان دینے کیلئے جانیوالا طالب علم ٹریفک حادثے میں شدیدزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) امتحان دینے کیلئے جانے والا فرسٹ آئیر کا طالب علم حادثے کا شکار ہو کر امتحانی سنٹر کی بجائے ہسپتال پہنچ گیا۔کنوہا کا رہائشی حامد علی جو اپنی موٹر سائیکل پر فرسٹ آئیر کے امتحان میں شرکت کیلئے کلر سیداں جا رہا تھاکہ موہڑہ پھڈیال کے قریب مخالف سمت سے آنے والے والے رکشے کیساتھ تصادم کے نتیجے میں اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھاجبکہ رکشے میں سوار اجمل حسین کو بھی جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور طالب علم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیاگیا۔