مخالفین کو منہ کی دکھانا پڑے گی ، الیکشن میں کارکردگی کی بنا پر جیتیں گے : سعد رفیق

مخالفین کو منہ کی دکھانا پڑے گی ، الیکشن میں کارکردگی کی بنا پر جیتیں گے : سعد ...

  

نارووال(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں وسیع پیمانے پر عوام کے مسائل حل کیے ہیں، ہمارے مخالفین ملک کی ترقی کی راستے میں رکاوٹ پید اکرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں مگر ان کی ہر سازش ناکام ہوکر رہ جائے گی، انشاء اللہ 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات میں اپنی کار کردگی کی بنا پر شاندار کامیابی حاصل کریں گے اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدوملہی ریلوے سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔جس پر انہوں نے چیئرمین ریلوے ، سینئر جنرل مینجر ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو فور ی طور پر چلڈرن پارک کی تعمیر اور ریلوے سٹیشن بدوملہی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے احکامات جاری کیے۔ اس دوران چیئرمین ریلوے انور جاوید بوبک ، سینئر جنرل میینجر ریلوے آفتا ب احمد ، ڈی ایس ریلوے محمد سفیان ڈوگر دیگر ریلوے کے افسران اور معززین شہر موجودتھے ۔

سعد رفیق

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -