پاکستانی چینلز پر بھارتی کمرشل اشتہاروں کی تشہیربند کی جائے۔ عبداللہ گل

پاکستانی چینلز پر بھارتی کمرشل اشتہاروں کی تشہیربند کی جائے۔ عبداللہ گل

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چیئرمین تحریک جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ گل نے اپنے ایک بیاں میں پاکستانی چینلز پر بھارت میں بنائے گئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشل کی تشہیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ذریعے اپنے کلچر کو پاکستان میں یلغارکر رہا ہے۔ جس میں تمام کرداروں کے نام ہندوؤں ہوتے ہیں جو ہماری جوان نسلوں کو ورغلانے کی ایک سازش ہے۔ اور ہمارے مذہب کے بالکل برعکس ہوتے ہیں اس سے پہلے بھارت فلم کے ذریعے ہمارے کلچر پر کافی مداخلت کر چکا ہے جو کہ سرا سر پیمرا کی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا ایک ادارہ ہے جس کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ بھارت میں تیار کیے ہوئے کمرشل کو چینلز پر چلنے سے روکے۔ ان کمرشل کی وجہ سے پاکستان کے شو بز سے تعلق رکھنے والے فنکار ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں ہم اپنے ان فنکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گئے انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو چاہئے کہ اگر وہ پاکستان میں کام کرنا چاہتی ہیں تو پاکستانی اداکاروں کے ساتھ اپنی اشتہیاری مہم کو تیار کرا کر چینلز پر چلائیں تا کہ پتہ چلے کہ یہ پروڈکٹ پاکستان

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -