مظفرآباد،عوامی شکایات،ڈی ایچ اوکے بنیادی مراکز صحت پرچھاپے

مظفرآباد،عوامی شکایات،ڈی ایچ اوکے بنیادی مراکز صحت پرچھاپے

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ) عوامی شکایات پر ،ڈی ،ایچ، او کامران ریاض کا حلقہ چار کھاوڑہ کے مختلف بنیادی مراکز صحت پر چھاپے ،غیر حاضر سٹاف معطل،سٹاف کو عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات،فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت کاروائی کا عندیہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران ریاض نے ڈی جی ہلیتھ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر حلقہ چار میں قائم محکمہ صحت کے مراکز میں اچانک چھاپے مار کر غیر حاضر سٹاف کو معطل کردیا گیا نڑاں شریف میں قائم بی ایچ یو میں سٹاف حاضر تھا ان کو ہدایات جاری کی کے عوام کو صحت کی سہولیات میں کوئی غفلت نہیں برداشت کرینگے جبکہ ایف اے پی ڈوگیاں سٹاف غیر حاضر تھا جس کو معطل کر دیا گیا ڈاکٹر کامران ریاض نے عوامی سہولیات کے لیے ادویات کی چکنگ بھی کی انہوں نے نڑاں شریف میں قائم پرائیوٹ سٹور پر بھی ادویات کی چکینگ زائد المعیاد ادویات کو تلف کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -