راولپنڈی تعلیمی بورڈ،ریاضی کے پیپرکیلئے سکیورٹی انتظامات سخت

راولپنڈی تعلیمی بورڈ،ریاضی کے پیپرکیلئے سکیورٹی انتظامات سخت

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کمشنر /چیئرمینبورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری نے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ پارٹ ون 2018کے مورخہ 30 مئی بروز بدھ کو ہونے والے ریاضی کے پیپر کے لئے سخت اور فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایا ت جاری کیں ۔ امتحانی امور کے نگر ان پروفیسر غلام محمد جھگڑ کے مطابق تمام امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تمام امتحانی مراکز کی نگرانی خفیہ بنیادوں پر بھی کی جا رہی ہے۔ امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ پارٹ ون 2018 کے لیے موثر اور فول پرعف انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام طلباء و طالبات کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہر ضلع کی سطح پر Vigilanceکمیٹیاں بھی فعال انداز میں اپنی ڈیوٹی بطریق احسن سرانجام دے رہی ہیں اور وہ فیلڈ میں موجودہیں ۔کسی بھی امتحانی مرکز کی شکایت کی صورت میں فوری طور پر اس امتحانی مرکز میں پہنچیں گی تا کہ شکایت کا ازالہ ہو سکے ۔ چہئرمین سکواڈ، سپیشل سکواڈ اور بورڈ سے نامزد کردہ انسپکٹرز بھی اپنی ڈیوٹی تعلیمی ایکشن پلان کے مطابق سرانجام دے رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر تمام امتحانی مراکز کی رپورٹ لی جا رہی ہے ۔ حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOPs پر سختی سے عمل در آمد کیا جا رہے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جا رہی۔ ریاضی کے پرچہ کیلئے تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر، کنٹرولر امتحانات عابد کھرل اور میں خود بھی حساس امتحانی مراکز کے دورے کروں گا۔ تمام ریزیڈنٹ انسپکٹر، ڈسٹری بیوٹر انسپکٹر، ناظم مراکز، نائب ناظم مراکز اپنی ڈیوٹی تندہی سے سرانجام دیں۔کسی کو بھی موبائل فون کمرہ امتحان میں لے جانے کی اجازت نہ ہے اگر کوئی بھی پیپر آؤٹ/ہیکWhatsApp/کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوری طور پر FIR درج کروا کر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور اس کے برخاستگی کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ تمام امتحانی عملہ اپنی فرائض منصبی انتہائی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -