جمعیت علماء پاکستان نے راولپنڈی سے اپنے امید واروں کا اعلان کر دیا

جمعیت علماء پاکستان نے راولپنڈی سے اپنے امید واروں کا اعلان کر دیا

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان نے راولپنڈی سے اپنے امید واروں کا اعلان کر دیا حلقہ این 62 سے پیر محمد حبیب الر حمن سیفی اور حلقہ پی پی 18سے محمد کامران سیفی امید وار ہو نگے ۔ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنما صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی نے ضلعی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد شعیب، سید افضال حسین شاہ رفیق قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی نے کہا کہ حلقہ این 62 سے پیر محمد حبیب الر حمن سیفی اور حلقہ پی پی 18سے محمد کامران سیفی کے بطور امید الیکشن میں حصہ لیں گے آمدہ الیکشن میں جمعیت علماء پاکستان، تحریک لبیک یا رسول اللہ، پاکستان سنی تحریک، پاکستان فلاحی پارٹی مشترکہ طور پر الیکشن میں حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ قوم نے متحدہ مجلس عمل کو مسترد کر دیا ہے مجلس عمل عوام میں کھویا ہوا اعتماد بحال نہیں کر سکے گی اب عوام بیدار ہو چکی ہے قومی دولت لوٹنے والوں کو بھی پہچان چکی ہے اسلام کے نام پر قوم سے دھوکہ کرنے والوں کی سازشیں بھی ناکام ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ملک اکابرین اہلسنٹ نے بنایا تھا ہم اس میں قام مصطفی کے تحفظ اور نظام مصطفی کے کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد شعیب، سید افضال حسین شاہ رفیق قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔

Back to

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -