پاکستان مسلم دنیا کا واحد ملک ہے جو ایٹمی قوت بنا ،ندیم اقبال چوہدری

پاکستان مسلم دنیا کا واحد ملک ہے جو ایٹمی قوت بنا ،ندیم اقبال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے نائب صدر ندیم اقبال چوہدری نے کہاہے کہ28 مئی کو مختلف تقریبات منعقد ہوئیں ان میں کارکنوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ 28مئی 1998کو چاغی کے پہاڑوں پر محمد نواز شریف نے ایٹمی بٹن دبا کر وطن عزیز کو ایٹمی قوت ہونے کا باقاعدہ اعلان کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیربنایا۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے ہر طرح کے دباؤکو ٹھکر کر ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اب کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ ندیم اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کیے تب اسرائیل کے لڑاکا طیارے بھارت میں تیار کھڑے تھے کہ ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرسکیں کیونکہ پاکستان مسلم دنیا کا واحد ملک تھا جس نے ایٹمی دھماکرکے دنیا کودیکھا دیا کہ پاکستان کسی سے کمزور نہیں۔