عوام کو رمضان میں سستی،معیاری ا شیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ظہیراحمد

عوام کو رمضان میں سستی،معیاری ا شیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ظہیراحمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)رمضان کے احترام میں صارفین کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سستا رمضان بازار میں کھانے پینے کی اشیاء کو سختی سے چیک کرتے ہوئے غیر معیاری اشیاء کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔حسن ابدال کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ نے وائس چیئرمین زبیر اقبال خان کے ہمراہ سستا رمضان بازار کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ساجد علی خان ۔کونسلر سرفراز علی اعوان۔سعید اختر سمیت دیگر افسران اور عوامی نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ظہیر احمد نے مختلف اسٹالوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار کو چیک کیا اور نرخ معلوم کیے۔ انہوں نے فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مذید بہتر بنانے کے لیے مختلف ہدایات بھی جاری کیں۔ ظہیر احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سستا رمضان بازار سمیت پورے علاقے میں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار کو چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مقرر نرخوں سے زائد کسی کو قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ایسا کرنے والوں کے خلاف متعلقہ حکام سخت کاروائی عمل میں لائیں۔