پی ٹی آئی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں،ایمان طایر

پی ٹی آئی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں،ایمان طایر

  

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں۔نامکمل منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے والوں کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ضلع اٹک کل بھی میجر طاہر صادق کے چاہنے والوں کا تھا ،آج بھی ہے اور کل بھی ہو گا۔بند کمروں کی سیاست کرنے والوں کو عوام انتخابات میں آٹے دال کا باو بتا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئرپرسن اٹک محترمہ ایمان طاہر نے گذشتہ روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق میرٹ کا دوسرا نام ہے جس کے چاہنے والے ضلع بھر کے چپے چپے میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میجر گروپ کی شمولیت کے بعد اٹک میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے جس سے خوفزدہ مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدو جہد مسلسل کے باعث آج ملک لوٹنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں جبکہ فاٹا کے عوام کو ان کے حقوق دیے جا رہے ہیں۔ ایمان طاہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ٹکٹ میرٹ پر دے گی اور اٹک میں میرٹ کا دوسرا نام میجر طاہر صادق ہے جس سے یہاں کے عوام بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عوام میں رہ کر خدمت کی سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج انتخابات سے قبل ہی پی ٹی آئی اور میجر طاہر صادق کی نوید سنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بند کمروں کی سیاست کرنے والوں اور نا مکمل منصوبوں پر تختیاں لگانے والوں کو عوام اچھی طرح پہچان چکی ہیں اور آنے والے انتخابات میں ان کی سیاست کا خاتمہ کر کے اس ملک کو تعمیر و ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر دیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -