جہلم،پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں،اسلحہ برآمد

جہلم،پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں،اسلحہ برآمد

  

جہلم(نامہ نگار)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات جہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے2عدد پسٹل30بور معہ10رونداور1عددرائفل44بور برآمد کر کے مقدمات درج لئے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پرمقدمہ درج تھانہ سول لائن کے نعیم اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ولید اکرم ولد محمد اکرم قوم راجپوت سکنہ رومٹے ڈاکخانہ چک مہمدہ تحصیل و ضلع جہلم سے رائفل 44بور برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر کے مسعود احمد ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر63/18بجرم337Fiii/Fi/Fvi/324ت پ تھانہ صدر میں برریمانڈ جسمانی ملزم حماد عباس ولد عابد محمود سکنہ چٹی راجگان سے پسٹل 30بورمعہ 6روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈدادنخان کے شہباز احمد ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر138/18بجرم392/324/353/186/411/342ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں برریمانڈ جسمانی ملزم مدثر شاہ ولد دلاورشاہ سکنہ چک نظام تحصیل میانی ضلع سرگودھا سے پسٹل 30بور معہ 4روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -