محکمہ ویٹرنری کلرسیداں کاعملہ مال بنانے کے چکروں میں پڑگیا

محکمہ ویٹرنری کلرسیداں کاعملہ مال بنانے کے چکروں میں پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) محکمہ ویٹرنری کلر سیداں کا عملہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کی بجائے مال بنانے کے چکروں میں پڑ گیا جس کی وجہ سے کسانوں کو اپنے مال مویشیوں کے علاج معالجے میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کسانوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ حیوانات دوبیرن کلاں میں تعینات وی اے امیر عبداللہ سرکاری اوقات کار کے دوران اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا اور مال بنانے کیلئے یونین کونسلوں کو روانہ ہو جاتا ہے جہاں اپنے نجی طور پر جانوروں کے علاج معالجے میں کسانوں سے منہ مانگے دام وصول کر تا ہے۔یونین کونسل دوبیرن کلاں میں مویشی پال افراد نے اس امر پر اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور ویٹرنری اسسٹنٹ کو سرکاری اوقات کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔