محکمہ تعلیم اٹک کاصوبے میں اعلی پوزیشن حاصل کرنا خوش آئند ہے،ڈی سی

محکمہ تعلیم اٹک کاصوبے میں اعلی پوزیشن حاصل کرنا خوش آئند ہے،ڈی سی

  

اٹک (نمائندہ پاکستان)ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کاایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈی سی اٹک اکرام الحق نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نثار احمد میو، ڈی ایم او فاروق عمرکے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے سکولوں کی کاکردگی، اساتذہ و طلباء کی حاضری اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نثار احمد میو نے ڈی سی اٹک کو محکمہ تعلیم اٹک کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے ضلع اٹک کو تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب میں پہلے چار بہترین ضلعوں میں شمار کیا ہے۔ڈی سی اٹک اکرام الحق نے اس موقع پر محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنا نہایت خوش آئند ہے اور یہ سب محکمہ تعلیم اٹک کے افسران اور اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمرہے۔ڈی سی اٹک نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم مستقبل میں بھی ایسی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -