اٹک،بیوی کو قتل کرنیوالے سابق شوہر گوگرفتارکرلیاگیا
اٹک (نمائندہ پاکستان) بیوی کو قتل کرنے والے سابقہ شوہر گرفتار تفصیلات کے مطابق محمد ندیم ولد عزیز احمد نے تھانہ میں بیان دیا کہ میری ہمشیرہ مسماۃ امتیاز بیگم کی شادی مسمی مبین ولد محمد صادق سکنہ دیہہ سے عرصہ قریب 12/13سال قبل ہوئی تھی جنکی 3/4 سال سے ناچاقی چل رہی تھی جو کہ میری ہمشیرہ نے خفیہ طور پر خلع لیکر محمد عمران ولد میاں خان سکنہ دیہہ حال بکرا منڈی راولپنڈی سے نکاح کر لیا تھا جسکا ہمیں پتہ چلنے پر ہم نے باقاعدہ رخصتی کرنے کا پروگرام بنایا تو مسمی مبین سابقہ شوہر نے صبح ازان کے بعد ہمارے گھر میں گھس کر میری ہمشیرہ مسماۃ امتیاز بیگم کو پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا جسکے بیان پر مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ڈی پی او اٹک نے ایس ایچ او فتح جنگ و ملازمان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیکر اسکو ٹاسک دیا کہ ملزم مبین کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں جس پر انہوں نے دن رات کی انتھک محنت اور جانفشانی سے ملزم مبین احمد ولد محمد صادق سکنہ دھڑی رائے دتہ کو گرفتار کر لیا۔