راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں8ملزمان

راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں8ملزمان

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے CPOراولپنڈی کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے5200گرام چرس،1080گرام افیون، 550 گرام ہیروئن،02عدد پستول30بور معہ07روندبرآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آبادپولیس نے ظہیر سے 3630گرام چرس،نوید اور امجد سے 1080گرام افیون،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے محسن سے 300گرام چرس،تھانہ صدرواہ پولیس نے تنویرسے 1270گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے نازیہ سے 550گرام ہیروئن ،تھانہ کلرسیداں پولیس نے عائشہ سے1عدد پستول30بورمعہ02روند،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے امیر سے1عدد پستول30بور معہ05روندبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -