پاکستان کیسا تھ وسیع مذاکراتی عمل ناممکن : بھارت کی ہرزہ سرائی

پاکستان کیسا تھ وسیع مذاکراتی عمل ناممکن : بھارت کی ہرزہ سرائی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے پاکستان کیساتھ وسیع مذا کر اتی عمل تب تک ناممکن ہے جب تک حملے کئے جاتے رہیں گے اور لوگوں کو مارا جاتا رہیگا۔ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سشما سوراج کا اپنی ایک پریس کانفرنس میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ بھارت کی یہی پوزیشن رہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی، ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں حتیٰ کہ 2019ء کے الیکشن سے قبل بھی، بات چیت کیساتھ الیکشن کا کوئی لینا دینا نہیں ،ہم الیکشن سے قبل ہی مذاکرات کے خواشمند ہیں لیکن شرط یہ ہے پاکستان دہشت گردی چھوڑ دے اورمیز پر آنے کیلئے تیار ہو۔ انہوں نے کہا امریکہ کی جانب سے ایران اور وینزویلا پر پابندیوں کے باوجود بھی ہندستان ان کیساتھ کاروبارجاری رکھے گا۔

بھارت ہرزہ سرائی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -