وزیراعلی پنجاب نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ڈی سی چکوال کوسرٹیفکیٹ پیش کیا

وزیراعلی پنجاب نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ڈی سی چکوال کوسرٹیفکیٹ پیش کیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جن کی حکومت عملی طور پر اپنی مدت پوری کر چکی ہے ، جاتے جاتے انہوں نے پنجاب بھرمیں ان کے پانچ سالہ دور میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈ پیش کی ۔ ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد چکوال تعینات ہونے سے قبل چار سال تک چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں بطور ڈپٹی سیکرٹری تعینات رہے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں لاہور بلوا کر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ہاتھوں سے سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

Back to

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -